پیر غائب آبشار | |
---|---|
مقام | کوئٹہ، پاکستان |
پیر غائب آبشار (Pir Ghaib Waterfall) وادی بولان میں بلوچستان، پاکستان کے شہر کوئٹہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک آبشار ہے۔[1]
نیچے گرتے گرتے آبشار کئی حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہے جس سے اس کی کشش میں دو گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ مقامی روایت کے مطابق اس آبشار سے متعلق ایک لوک کہانی موجود ہے، جس میں ایک نوجوان دشمنوں سے بچنے کے لیے اسی مقام پر غائب ہو گیا جس کی وجہ سے آبشار کا یہ نام پڑ گیا۔