چلی میک ایک کھانے کی معروف ڈش ہے جو مرچ اور میکرونی سے تیار کی جاتی ہے جس میں اکثر پنیر کو اوپر ڈالا جاتا ہے[1][2][3] کچھ میں گھریلو تیار کردہ میکرونی اور پنیر کا استعمال کیا جاتا ہے[4][5] یہ وسط مغربی ریاست ہائے متحدہ امریکا کے کھانے میں ایک عام ڈش ہے اور ریاست ہائے متحدہ کے دیگر علاقوں میں بھی مشہور ہے[1] ڈش کے متعدد تغیرات موجود ہیں اور بازار سے تیار ڈبے والی بھی موجود ہیں۔اسے کم لاگت سے بھی تیار کیا جا سکتا ہے[6] اور اسے اکثر راحت بخش کھانا قرار دیا جاتا ہے[7][8]
تیاری کے کئی طریقے موجود ہیں۔ کٹے ہوئے گوشت ، ٹماٹر ، مصالحوں اور میکرونی کا استعمال کرتے ہوئے بنیادی ڈش تیار کی جاتی ہے۔ کچھ ترکیبیں تمام اجزاء کو ایک ساتھ رکھتی ہیں جبکہ دیگر اجزاء الگ الگ پرتوں سے تیار کی جاتی ہیں [1][9] جو لوگ پنیر کا استعمال کرتے ہیں وہ ڈش کے اوپر پنیر کے باریک ٹکڑے استعمال کرسکتے ہیں [10] جبکہ دوسرے ڈش میں پنیر اندر ہی ملا دیتے ہیں کبھی کبھی پیاز یا پھلیاں بھی ڈال دی جاتی ہیں۔ ڈش کو سبزیوں سے بھی تیار کیاجاتا ہے [11][12][13]
چلی میک برسوں سے امریکی فوجی کھانے کا ایک اہم حصہ رہی ہے[14] اسے 1995 میں کھانے ، ریڈی ٹو ایٹ (MRE) فیلڈ راشن مینو میں متعارف کرایا گیا تھا اور 1995 میں پیش کردہ بارہ MRE کھانے میں سے صرف تین میں سے ایک ہے جو آج تک موجود ہے ہیمبرگر ہیلپر "مرلی مکرونی" کے نام سے تیار ڈبہ بند چلی میک فروخت کرتا ہے[15]