چامپانیر (انگریزی: Champaner; ہندی: चांपानेर) ریاست گجرات کے ضلع پنچ محل میں واقع ایک تاریخی قصبہ ہے۔ یہ ضلع کے صدر مقام گودھرا سے 30 میل کی دوری پر واقع پاواگڑھ پہاڑی کی ترائی میں واقع ہے اور کچھ وقت سلطنت گجرات کا صدر مقام بھی رہ چکا ہے۔
آٹھویں صدی میں راجا ونراج چاؤلا نے یہ قصبہ بسایا۔ کچھ عرصے بعد بہادر سالار چامپا کے نام پر اس کا نام چامپانیر رکھ دیا گیا۔ 15ویں صدی میں اس قلعہ پر چوہان راجپوت قوم کا قبضہ ہو گیا۔ 4 دسمبر 1482 میں گجرات کے جواں سال حکمراں محمود بیگڑا نے اس قلعہ پر دھاوا بول دیا۔20 ماہ کی جنگ کے بعد راجا جے سنگھ کو قید کر کے 14 نومبر1484 کو قلعہ پر قبضہ کیا۔اس نے 23 سال قصبے کی تعمیر و توسیع میں لگائے اور اس کا نام محمدآباد رکھا۔ اس کے بعد مغلوں نے پاواگڑھ پہاڑی کے کھلے اور غیر محفوظ علاقے پر بھی قلعہ بنوایا۔ 2004 میں یونیسکو نے یہاں کی قدیم عمارتوں کو عالمی وراثت قرار دیا۔
سلطان محمود نے یہاں 172 ستون اور دو 30 فٹ قد کے مینار والی عظیم الشان جامع مسجد بنوائی۔ اس کے علاوہ یہاں پر شہر کی مسجد، کسٹم ہاؤز، ہرے گنبد والی مسجد، ایک منارہ مسجد، کبوترخانہ، قلعہ، خستہ حال باوامان مسجد وغیرہ تاریخی عمارات تعمیر کیں۔
جامع مسجد
شہر کی مسجد
ایک منارہ مسجد
ہرے گنبد والی مسجد
قلعہ کا کسٹم ہاؤز
وڈا تالاب کے کنارے کبوترخانہ
باوامان مسجد
قلعہ کی فصیل پر واقع سات کمان
سلطان سکندر شاہ کا مقبرہ
وراست بن جنگل