ڈولی بندرا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 جنوری 1970ء (54 سال)[1] ممبئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ڈولی بِندرا ایک بھارتی اداکارہ ہیں،جنہیں 2010 میں بھارتی ٹیلی ویژن کی ایک ریئلٹی ٹی وی سیریز بگ باس 4 میں شرکت ، جارح مزاج اور تصادم آمیز سلوک کے لیے جانا جاتا ہے۔
بندرا نے بالی ووڈ میں 18 سال کی عمر سے کام کرنا شروع کیا۔ ڈولی نے اس کے بعد "ہم سب ایک ہیں" میں اداکاری کی۔ اس کے علاوہ ڈولی نے "غدر" اور اس کے علاوہ کچھ فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ڈولی نے سٹیج شوز بھی کیے۔ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں میں تارا رم پم ، ممی جی ، دھن دھنا دھن اور کریزی 4 شامل ہیں۔ ڈولی نے رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس کے چوتھے سیزن میں بھی حصہ لیا۔
ڈولی بندرا جو کبھی رادھے ما کا دم بھرتی تھی، بعد میں اس نے رادھے کے خلاف جنسی زیادتی کا دعویٰ کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائی۔ [2] وہ بگ باس میں اپنی بے باکی اور تصادم آمیز سلوک کے لیے جانی جاتی ہے۔ [3]
سال | نام | کردار | چینل | نوٹ | ریفری |
---|---|---|---|---|---|
2010-2011 | بگ باس 4 | امیدوار | کلرز ٹی وی | فائنلسٹ / تیسری رنر اپ |