کالا باغ

سٹی ڈسٹرکٹ
ملکپاکستان
یونین کونسل25
منطقۂ وقتپاکستان معیاری وقت (UTC+5)
ٹیلی فون کوڈ091

کالا باغ (Kalabagh) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں ایک قصبہ اور یونین کونسل ہے۔[1]

یہ دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر واقع تحصیل عیسیٰ خیل کا حصہ ہے، جو کالا باغ ڈیم کا مجوزہ مقام بھی ہے۔ اس کی وجہ شہرت سلسلہ کوہ نمک اور سرخ پہاڑیاں بھی ہیں۔ یہاں پہاڑوں کے درمیان سے دریائے سندھ کے بہاؤ کا قدرتی نظارہ بھی قابل دید ہے۔

نام واضح طور پر ترکی اور فارسی الاصل ہے۔ 'کالا' ایک عام پشتو لفظ ہے جس کا مطلب 'گاؤں' یا 'ڈھوک' ہے۔ مقامی زبان میں "کالا باغ" کا سادہ مطلب ہے باغ گاؤں ہے۔

کچھ دیگر قریبی قصبات کے نام اسی طرح یہ ہیں: "کوٹ کالا" ("قلع گاؤں")، "سرائے کالا" ("سرائے گاؤں" یا "ہوٹل گاؤں")، "سمندر خان کالا" ("سمندر خان کا گاؤں").

تاریخ

[ترمیم]

آزادی پاکستان کے بعد کالا باغ کے ساتویں نواب ملک امیر محمد خان مغربی پاکستان کے گورنر بھی رہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

کالا باغ ڈیم

ملک اسد خاں

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Tehsils & Unions in the District of Mianwali - Government of Pakistan"۔ 2008-06-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-11-07