کبیر دوہن سنگھ

کبیر دوہن سنگھ

معلومات شخصیت
پیدائش 8 ستمبر 1986ء (38 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فرید آباد، ہریانہ، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کبیر دوہن سنگھ (پیدائش 8 ستمبر 1986 ہریانہ کے فرید آباد میں) ایک ہندوستانی فلمی اداکار ہیں، جو اکثر تیلگو اور تمل زبان کی فلموں میں نظر آتے ہے۔ تلگو فلم جِل (2015) سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد ، کبیر نے ٹالی ووڈ میں بطور ویلن کیریئر کا آغاز کیا۔ انھوں نے سردار گبر سنگھ میں بھی اداکاری کی۔ [1]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

کبیر 8 ستمبر 1986ء کو ہریانہ کے شہر فرید آباد کے ایک ہریانوی [2] جاٹگھرانے میں پیدا ہوئے اور وہیں پرورش پائی۔ 2011ء میں کبیر دوھن سنگھ ممبئی چلے گئے اور کیریئر کے لیے ماڈلنگ کا پیشہ اپنایا۔ انھوں نے فیشن ویک کے بہت سے اسائنمنٹس لیے اور اپنے پیشے کے ایک حصے کے طور پر بین الاقوامی کاموں میں حصہ لیا۔ اداکاری کے میدان میں ان کی پہلی فلم اداکار شائنی آہوجاکی ہندی فلم تھی، مگر ان پر چلنے والے مقدمہ کی وجہ سے اس فلم کی تکمیل رک گئی ۔ [3]

فلمی کیریئر

[ترمیم]

اداکاری کے سلسلے میں ان کی پہلی پہچان شائنی آہوجا کی ہندی فلم پروجیکٹ کا حصہ تھی ، لیکن فلم ڈبہ بند ہو گئی۔ فلموں میں کیریئر کے خواہش مند ، وہ اسٹیج اداکار بن گئے اور پھر بڑی کامیابی کے ساتھ تیلگو فلم جل (2015) کا حصہ بننے کے لیے آڈیشن دیا ، جس کے پروڈیوسر کو شمالی ہندوستانی پس منظر والے ایک ولن کی تلاش تھی۔ بعد میں فلم کی اداری کے لیے انھیں سراہا گیا اور مثبت تاثرات ملے ، جبکہ کک 2 (2015) تک ان کے فالو اپ کو بھی اتنا ہی سراہا گیا۔ [4] اپنے اداکاری کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ، کبیر نے کردار ادا کرنے سے پہلے اپنے کرداروں کا بغور تجزیہ کرنے کا انتخاب کیا اور دیگر منصوبوں کو ٹھکرا دیا ، انھیں کئی فلم کے مرکزی ویلن کردار کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے جن میں روی تیجا کی فلم بنگال ٹائیگر (2015) قابل زکر ہے کبیر دوھن سنگھ نے اس کے بعد ہدایتکار شیوا کی انتقامی ڈراما پر مبنی فلم ویدالم (2015) میں ولن کی اداکاری کرتے ہوئے تامل فلموں میں قدم رکھا ، جس میں اجیت کمار مرکزی کردار میں تھے۔ جس میں اجیت کمار مرکزی کردار میں تھے۔ [5]

اپنی ابتدائی فلموں کی کامیابی کے بعد ، کبیر نے بیک وقت متعدد تیلگو فلموں میں کام کرنا شروع کیا جن میں ڈکٹیٹر اور سردار گبر سنگھ شامل ہیں اور انھیں "جنوبی فلمی فلموں میں مصروف ترین بیڈی(ویلن)" کہا جاتا ہے۔ [6]

فلمی گرافی

[ترمیم]
سال فلم کردار زبان نوٹ
2015 جل چھوٹا نائک تیلگو تیلگو ڈیبیو
اجیت مننا ٹھاکر
ویدالم ابینائے تمل تمل ڈیبیو
2016 ڈکٹیٹر پانڈو بھائی تیلگو
اسپیڈننوڈو جگن
گرم بیجو
ٹنٹاری راجو کا مخالف
سردار گبر سنگھ دھنو
سپریم وکرم سرکار
جکننا بیراگی
ریکا چیزیان تمل
2017 پٹیل ایس آئی آر DR تیلگو
اینجل گرودا
ہیبولی کبیر کناڈا کناڈا ڈیبیو
ایتھیرتھا سرکا
2018 ساکشیم وسوہ کا کاروباری حریف تیلگو
2019 ادگھرشا کناڈا
پہلوان کامسا
کنچنا 3 بھوانی تمل
مہندی سرکس
ارووم وکرم جیارج فلم بندی
ایکشن

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Kabir Singh, the new villain on the block"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2015 
  2. Kabir Singh to play Tamannaah’s big brother in his B’wood debut, دی ٹائمز آف انڈیا, 11 July 2019.
  3. Y. Sunita Chowdhary۔ "Kabir Duhan Singh of 'Jil' fame makes bad look good"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2015 
  4. "Right from the start, I wanted to work in south films: Kabir"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2015 
  5. "Ajith Kumar is a gem of a person: Kabir Duhan Singh"۔ IBNLive۔ 12 اکتوبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2015 
  6. "Kabir Duhan Singh 'busiest' baddie in southern filmdom"۔ The Indian Express۔ 8 September 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2015 

بیرونی روابط

[ترمیم]