کس کس کو پیار کروں | |
---|---|
ہدایت کار | عباس مستان |
پروڈیوسر | راؤ حسنین گنیش جین رتن جین |
تحریر | انوکلپ گوسوامی |
منظر نویس | انوکلپ گوسوامی دھیرج سرنا |
کہانی | انوکلپ گوسوامی |
ستارے | کپل شرما ارباز خان ایلی آورام سمرن کور منڈی ورون شرما |
موسیقی | تنیشک بگچی، ڈاکٹر زیوس، جاوید محسن، امجد ندیم، کومیل شایان |
سنیماگرافی | دلشاد وی اے |
ایڈیٹر | حسین برما والا |
پروڈکشن کمپنی | یونائیٹڈ سیون عباس مستان فلم پروڈکشن پرائیوٹ لمیٹڈ |
تقسیم کار | پوجا انٹرٹینمنٹ اینڈ فلمز لمیٹڈ ٹریگر ایج |
تاریخ نمائش |
|
ملک | بھارت |
زبان | ہندی |
کس کس کو پیار کروں 2015ء میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی بھارتی رومانوی مزاحیہ فلم ہے جس کی ہدایات عباس مستان نے دی ہیں۔ یہ ایک کناڈا فلم ’’نمبیہولی‘‘ کا ری میک ہے۔ اسٹینڈ اپ کامیڈی سے اپنی پہچان بنانے والے کپل شرما اس فلم سے اپنے فلمی سفر کی شروعات کر رہے ہیں۔ فلم کے دیگر ستاروں میں ارباز خان، امریتا پوری، سمرن کور منڈی، [1] ایلی آورام، ورون شرما، سپریا پاٹھک، شرت سکسینا، منوج جوشی اور جونی لیور کی صاحب زادی جیمی لیور شامل ہیں۔ اگرچہ بالی ووڈ میں کپل شرما کے کیریئر کا آغاز یاش راج بینر کے تحت بننے والی فلم بینک چور سے ہونا تھا، تاہم انھیں اس فلم سے نکال دیا گیا۔[2]
فلم کی موسیقی تنیشک بگچی، ڈاکٹر زیوس، جاوید محسن اور امجد ندیم نے ترتیب دی ہے۔ فلم کا پہلا پوسٹر 11 اگست 2015ء کو جاری کیا گیا۔[3] جبکہ مکمل فلم 25 ستمبر 2015ء کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Untitled | |
---|---|
کس کس کو پیار کروں کے فلمی گیتوں کی موسیقی جاوید محسن، امجد ندیم، ڈاکٹر زیوس، کومیل شایان اور تنیشک بگچی نے ترتیب دی ہے۔ موسیقی کے حقوق’’زی میوزک کمپنی‘‘ نے حاصل کیے۔ گانوں کا مکمل آڈیو البم 4 ستمبر 2015 کو جاری کیا گیا۔
نمبر. | عنوان | بول | موسیقی | گلوکار | طوالت |
---|---|---|---|---|---|
1. | "ڈی جے بجے گا تو پپو ناچے گا" | شبیر احمد، کومیل شایان | کومیل شایان، جاوید محسن | ساجد-واجد، ریتو پاتھک، شلمالی کھولگیڈ، ریپ: دانش صابری | 04:29 |
2. | "جگنی پی کے ٹائٹ ہے (ورژن 1)" | دیویا کمار، کانیکا کپور | 04:54 | ||
3. | "سمندر میں، کنارہ تُو" | عرفات محمود | تنیشک بگچی | شریا گھوشال، جوبن نوٹیال | 05:24 |
4. | "بم بم" | کپل شرما، کور بی، ڈاکٹر زیوس | 04:05 | ||
5. | "بلی کاٹ گئی" | راجویر سنگھ، اکا، ڈاکٹر زیوس | 04:07 | ||
6. | "ہم تو یارو لٹک گئے" | کپل شرما، کندن پانڈے | 01:32 | ||
7. | "بلی کاٹ گئی (ری مکس)" | راجویر سنگھ | 03:27 | ||
8. | "بم بم (ری مکس)" | کپل شرما، ڈاکٹر زیوس، کور بی | 03:34 | ||
9. | "جگنی پی کے ٹائٹ ہے (ورژن 2)" | دیویا کمار، اکریتی کاکڑ، سکرتی کاکڑ | 04:57 | ||
کل طوالت: | 36:29 |