کلاڈ تھیسگر ایشٹن | |
---|---|
(انگریزی میں: Claude Ashton) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 فروری 1901ء کلکتہ، برطانوی ہند |
وفات | 31 اکتوبر 1942 | (عمر 41 سال)
شہریت | برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
تعليم | ونچسٹر کالج |
مادر علمی | ٹرینیٹی کالج، کیمبرج |
پیشہ | شوقیہ فٹ بالر، فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی |
کھیل | ایسوسی ایشن فٹ بال ، کرکٹ |
عسکری خدمات | |
شاخ | شاہی فضائیہ |
لڑائیاں اور جنگیں | دوسری جنگ عظیم |
درستی - ترمیم |
کلاڈ تھیسگر ایشٹن (پیدائش:19 فروری 1901ء)|(انتقال:31 اکتوبر 1942ء) ایک انگریز شوقیہ فٹ بال اور اول درجہ کرکٹ کھلاڑی تھا۔ بحیثیت فٹ بال کھلاڑی اس نے کورنتھینز کے لیے گول کیپر اور سینٹر فارورڈ سمیت متعدد مختلف پوزیشنوں پر کھیلا، حالانکہ اس کی ترجیحی پوزیشن ونگ ہاف تھی۔ انھوں نے 1925ء میں انگلینڈ کی قومی ٹیم کے لیے ایک بار شرکت کی جب انھیں ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ بطور کرکٹ کھلاڑی وہ کیمبرج یونیورسٹی اور ایسیکس کے لیے کھیلے۔ ایشٹن کلکتہ ، بھارت میں پیدا ہوا تھا اور وہ ہیوبرٹ شوروک ایشٹن اور وکٹوریہ الیگزینڈرینا ایشٹن کے 4 بیٹوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ ایشٹن کی والدہ وکٹوریہ، سر جان ایرڈلی ولموٹ انگلیس کی بیٹی تھیں جنھوں نے لکھنؤ کے محاصرے میں برطانوی افواج کی کمانڈ کی۔ [1]
وہ 31 اکتوبر 1942ء کو کیرناروون، ویلز میں دوسری جنگ عظیم میں ایک تربیتی حادثے میں درمیانی فضائی تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔اس کی عمر 41 سال تھی۔