کلیسیائے پاکستان

کلیسیائے پاکستان
زمرہ بندیپروٹسٹنٹ
تشریقانگلیکان، اصلاح شدہ
سیاسی نظاماسقفی
ماڈریٹرہمفرے سرفراز پیٹر [1]
ایسوسی ایشنانگلیکان کمیونین، عالمی مجلس برائے کلیسیا، ورلڈ کمیونین آف ریفارمڈ چرچز،[2]
کرسچین کانفرس آف ایشیا، کوویننٹ کرسچین کوالیشن[3] ، نیشنل کونسل آف چرچز
ابتدا1970؛ 55 برس قبل (1970)
پاکستان
انضمامانگلیکان، میتھوڈسٹ، پریسبیٹیرین اور لوتھری مسیحی
علاحدگیاںکلیسیائے بنگلہ دیش (1974ء)
اراکین500,000[4]
اراکین600[4]
ہسپتال1
باضابطہ ویب سائٹچرچ کی ویب گاہ [5]

کلیسیائے پاکستان کا آغاز سنہ 1970ء میں ہوا۔ یہ کلیسیا سابق انگلیکان، میتھوڈسٹ، اسکاٹش پریسبٹیرین اور لوتھری کلیسیاؤں اور تبلیغی مہمات پر مشتمل ہے اور دنیا کا واحد کلیسیا ہے جس میں لوتھریوں کے ساتھ انگلیکان، میتھوڈسٹ اور پریسبٹیرین یکجا ہیں۔ اس کا صدر دفتر سیالکوٹ میں واقع ہے۔[6]

رومن کاتھولک کلیسیا کے بعد کلیسیائے پاکستان سب سے بڑی مسیحی جمعیت ہے جو ستانوے فیصد مسلم آبادی پر مشتمل ملک پاکستان میں قائم ہے۔ اس خطہ زمین پر مسیحیوں کی تبلیغ کی ابتدا سولہویں صدی عیسوی میں مسلمانوں، ہندوؤں اور سکھوں کے درمیان میں ہوئی۔ سنہ 1947ء تک تبلیغی سرگرمیاں ہندو پنجابیوں پر مرکوز تھیں۔ اس کلیسیا کے بیشتر اراکین نچلے طبقے کے مزدور ہیں۔[6]

کلیسیائے پاکستان کے متعدد ترقیاتی منصوبے بھی ہیں جن میں اساتذہ کی تربیت و فراہمی، سماجی اور طبی خدمات سر فہرست ہیں۔ اس کلیسیا کے قائم کردہ بیشتر کالج اور اسکول قومیائے جا چکے ہیں۔ البتہ دو مذہبی تربیت گاہیں، دو کالج اور ایک ہسپتال اب تک کلیسیا سے منسلک ہیں۔[6]

ڈایوسیس اور بشپ صاحبان

[ترمیم]
شمار کلیسیائی خطاب بشپ ڈایوسیس
1. دی رائٹ ریورنڈ ایلون سیموئیل سیالکوٹ ڈایوسیس
2. دی رائٹ ریورنڈ عرفان جمیل لاہور ڈایوسیس
3. دی رائٹ ریورنڈ آزادمارشل رائیونڈ ڈایوسیس
4. دی رائٹ ریورنڈ صادق ڈینیل کراچی (بلوچستان) ڈایوسیس
5. دی رائٹ ریورنڈ لیوراڈرک پال ملتان ڈایوسیس
6. دی رائٹ ریورنڈ جان سموئیل فیصل آباد ڈایوسیس
7. دی رائٹ ریورنڈ کلیم جان حیدرآباد ڈایوسیس
8. دی رائٹ ریورنڈ ہمفرے سرفرازپیٹر پشاور ڈایوسیس [1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "Peshawar Diocese - Church of Pakistan"۔ 2018-08-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-04
  2. ڈیٹابیس (بے مورخہ)۔ "Member Churches" آرکائیو شدہ 21 دسمبر 2013 بذریعہ وے بیک مشین۔ ورلڈ کمیونین آف ریفارمڈ چرچز۔ حاصل کردہ بتاریخ 16 اپریل 2014.
  3. "Coalition"۔ CCC۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-28
  4. ^ ا ب "Church of Pakistan"۔ World Council of Churches۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-15
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 2019-06-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-04
  6. ^ ا ب پ "Church of Pakistan"۔ بریطانیکا۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-31