کنز العمال

کنز العمال حدیث مبارکہ کی کتاب ہے جو جناب شیخ علی متقی ابن حسام الدین الہندی کی تصنیف ہے۔

مکمل نام

[ترمیم]

پورا نام كنز العمّال فی سنن الاقوال والافعال ہے

مصنف

[ترمیم]

یہ تالیف محدثِ شہیر علامہ علی بن حسام الدین عبد الملک بن قاضی خان متقی ہندی(متوفی 975ھ) کی ہے

کتاب کا حجم

[ترمیم]

کتاب کافی بڑی ہے جس کی18 جلدیں اور تعدادِ احادیث:46624 ہے یہ کتاب دراصل امام سیوطی کی تین کتب الجامع الکبیر، الجامع الصغیر اور زیادۃ الجامع کا مجموعہ ہے جسے مؤلف نے فقہی ترتیب پر بغیر کسی کمی بیشی کے مرتب کیا ہے:

تحقیق احادیث

[ترمیم]

مؤلف کتاب نے احادیث کی تخریج اور تحقیق میں امام سیوطی کی تخریج و تحقیق پر تکیہ کیا ہے۔ اپنے طور سے نہ تو احادیث کی تخریج کی ہے نہ تحقیق بلکہ تحقیق کے مسئلہ میں جو سقم الجامع الکبیر میں موجود تھا اور احادیث کی تحقیق میں امام سیوطی نے ایک غیر معیاری اور اُصول محدثین کے خلاف طریقہ اختیار کیاتھا، صاحب ِکتاب نے اسی طریقہ کو اختیار کیا ہے اور تحقیق کے لحاظ سے جو تشنگی اور نقص الجامع الکبیر میں موجود تھا، وہی خامیاں اس کتاب میں بھی موجود ہیں۔[1] [2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. كشف الظنون عن اسامی الكتب والفنون،مؤلف: حاجی خليفہ،ناشر مكتبہ المثنى بغداد
  2. مشائخ احمد آباد صفحہ 367،مولانا یوسف متالا مکتبہ الحرمین لاہور
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔