کوریچانی (Korićani) بوسنیا و ہرزیگووینا میں ایک گاؤں ہے۔ بوسنیائی جنگ کے بعد گاؤں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ بالائی کوریچانی وفاق بوسنیا و ہرزیگووینا جبکہ زیریں کوریچانی جمہوریہ سرپسکا کا حصہ ہے۔
بوسنیائی جنگ کے حوالے سے کوریچانی سفاکانہ قتل عام کی شہرت رکھتا ہے۔ 1992ء کا کوریچانی قتل عام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔