کومل رضوی کومل رضوی | |
---|---|
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 اگست 1981ء (44 سال) پاکستان |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کارہ ، [[:اداکار|ادکارہ]] ، ٹی وی پروڈیوسر |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | www |
![]() |
IMDB پر صفحہ |
درستی - ترمیم ![]() |
کومل رضوی (ولادت: 3 اگست 1981ء) ایک پاکستانی اداکارہ، ماڈل، نغمہ نگار اور گلوکارہ ہیں۔ کومل رضوی کوک اسٹوڈیو میں اپنے گانوں کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔[1][2] انھوں نے مشہور پاکستانی ڈرامے ہوائیں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔[1]
کومل رضوی 22 دسمبر 1974ء دبئی میں پیدا ہوئیں اور پھر ان کی پرورش انگلستان اور نائیجیریا میں ہوئی۔ نوعمری میں کومل رضوی پاکستان آئیں اور کراچی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا جہاں پر وہ تعلیم حاصل کر رہیں تھیں۔[1][2]
کومل رضوی نے 16 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس میں ان کے بھائی کے ایک دوست نے مدد کی۔[3][4][5][6]
کومل رضوی نے 1999ء میں اپنا پہلا گانا، "باو جی باو جی بھنگڑا ساڈے نال پاوجی" جاری کیا جو معروف بھنگڑا گانا بن گیا۔ کومل رضوی راتوں رات مشہور ہو گئیں۔[1][2][7]
کومل رضوی نے اپنے ٹی وی میزبانی کیریئر کا آغاز کراچی نائٹس وتھ کومل سے کیا۔انھوں نے ہم ٹی وی پر مارننگز وتھ کومل اور نچلے کی میزبانی کی اور اے آر وائی کے لیے مشہور ڈانس حقیقی شو کی بھی میزبان رہیں۔[1][8]
کومل رضوی کوک اسٹوڈیو کے تیسرے سیزن میں شریک تھیں جہاں انھوں نے لوک گلوکار اختر چنال زہری کے ساتھ "دانے پہ دانہ" پیش کیا۔ اس گانے کو اصل میں اختر چنال زہری نے خود لکھا تھا اور زہری نے خود ہی کمپوز کیا۔ یہ گیت بلوچستان میں کافی مقبول ہوا جہاں سے اختر چنال زہری تعلق رکھتے تھے۔[1]