راگ موسیقی | |
فائل:Dhrupad.jpg | |
فہرست ٹھاٹھ | |
راگ کیدارا بلاول ٹھاٹھ کا کھاڈو یعنی آروہی میں جھ سر اور امروہی میں بھی چھ سروں پر مشتمل ہے۔ کیدارا ایک نہایت ہی خوبصورت اور پر اثر راگ ہے۔
بعض گائک اس کو کلیان ٹھاٹھ پر بھی مانتے ہیں کیونکہ اس میں دونوں مدھم استعمال ہودے ہیں۔ مگر چونکہ کومل مدھم پر زیادہ زور ہونے کی وجہ سے اس کو بلاول ٹھاٹھ پر ہی تسلیم کیا گیا ہے۔ اس لیے اسے مشر میل یعنی مشترک میل ٹھاٹھ کا راگ بھی کہا جاتا ہے۔ دونوں مدھم کی تکرکر اس راگ کی جان ہے اور اس تان کی وجہ سے راگ کیدارا کو بآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔ آروہی میں رکھب ورجت ہے۔ آمروہی میں گندھار ورجت یعنی استعمال نہیں ہوتا۔
کیدارا سپاٹ نہیں ہے اس لیے یہ راگ زیادہ تر سر بلمپت میں ہی گانے کا ہے۔ درت لے میں اس راگ کو صحیح رکھنا نہایت مشکل ہے۔ بہر حال اس راگ کو جس قدر بلمپت میں گایا جائے، گانے میں اور سننے میں دونوں صورتوں میں دلوں پر اثر کرتا ہے۔
آروہی آمروہی وکر دار ہے یعنی ہل دار ہے اور درج ذیل ہے:
آروہی: سا - ما - گا - ما- دھا - نی- سا
آمروہی: رے - نی - سا - دھا - پا - ما - پا - دھا - ما - رے - سا
اختر علی خان، ذاکر علی خان؛ نورنگ موسیقی۔ اردو سائنس بورڈ، لاہور؛ 299 اپر مال روڈ۔ 1999ء باب دوم، صفہ 161-164۔