کیرئیر سٹرائیک گروپ (انگریزی: Carrier strike group) امریکی بحریہ کی آپریشنل فارمیشن ہے۔امریکی بحریہ کے ہر کیرئیر سٹرائیک گروپ میں ایک طیارہ بردار جہاز (جس پر تقریباً 70 طیارے ہوتے ہیں)، ایک یا دو میزائل کروزر، دو ڈیسٹرائر، چار فریگیٹ اور دو یا اس سے زائد آبدوزیں ہوتی ہیں ۔ ایک گروپ میں 7500 افراد ہوتے ہیں۔ کیرئیر سٹرائیک گروپ دفاع کے لیے نہیں، جارحیت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ امریکی بحریہ اس طرح کے گیارہ سٹرائیک گروپس آپریٹ کرتی ہے۔