کیفی خلیل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | کراچی، پاکستان |
2 ستمبر 1996
عملی زندگی | |
پیشہ |
|
دور فعالیت | 2016-تاحال |
درستی - ترمیم |
کیفی خلیل ، ایک پاکستانی بلوچ گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار ہیں ۔ آپ کا تعلق کراچی کے مشہور علاقے لیاری سے ہے۔ [1] کیفی خلیل کو 2022 میں کوک اسٹوڈیو پروگرام سیزن 14 پر ایوا -بی اور عبد الوھاب بگٹی بلوچ کے ساتھ "کنا یاری" کی وجہ سے پزیرائی ملی ۔[2] پہلی جون 2022 کو اپنے یوٹیوب چینل پر نشر کیے جانے والے گانے "کہانی سنو" کی وجہ سے کیفی خلیل نے تھوڑے ہی عرصے میں انٹرنیٹ پر سنسنی مچا دی ہے۔ "کہانی سنو" گانا پاکستان کی مشہور پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی گایا ہے۔
کیفی کا تعلق لیاری کے ایک غریب گھرانے سے ہے۔ ان کے والد بینجو، ایک بلوچ ساز، کے ماہر تھے۔ کیفی ابھی چھوٹے ہی تھے تو ان کے والد صاحب وفات پا گئے۔ کم سنی میں والد کے انتقال کی وجہ سے غربت اور بدحالی نے ان کو تعلیم جیسی نعمت سے دور رکھا جس کی وجہ سے کیفی کو پڑھنے میں بہت دشواری ہوتی۔[3]