گدھ | |
---|---|
ہدایت کار | شمعون عباسی |
پروڈیوسر |
|
تحریر | زبیر عباسی |
ستارے |
|
موسیقی | کامران اختر |
سنیماگرافی | شمعون عباسی |
ایڈیٹر | یونس شفیع |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
گدھ (انگریزی: Vulture) سنہ 2015ء میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلم ہے۔[1] فلم میں شان شاہد، سارہ لورین، حمزہ علی عباسی اور شمعون عباسی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں؛ جب کہ، بطور ہدایت کار، شمعون عباسی کی یہ پہلی فلم ہے۔[2]
فلم کی کہانی ایک معروف شخصیت کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے جس کے دشمن اور حاسدین اسے نیچا دکھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فلم ایک طرف معاشرے میں کرپشن کے ناسور کا مسئلہ اجاگر کرتی ہے، تو دوسری طرف ایک سپر اسٹار کو درپیش مسائل کا منظر پیش کرتی ہے۔
2011ء میں شمعون عباسی نے اعلان کیا کہ وہ ’’گدھ‘‘ کے عنوان سے فلم بنا رہے ہیں۔[3] دسمبر 2013ء کے اواخر میں اطلاعات آئیں کہ فلم کی عکس بندی فروری 2014ء سے شروع ہوگی جب کہ اگست میں فلم نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔[2] تاہم فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے ہمایوں سعید اپنی دوسری فلم میں ہوں شاہد آفریدی کے سلسلے میں مصروف ہو گئے، چناں چہ فلم تاخیر کا شکار ہوتی چلی گئی۔ بعد ازاں، اُن کا کردارشان شاہد کو دے دیا گیا۔[1]
6 اکتوبر 2014ء کو فلم کی پہلی اور مختصر جھلک جاری کی گئی جس میں شان شاہد نمایاں تھے، جب کہ شمعون عباسی گدھ کے روپ میں نظر آئے۔[4]