گردوارہ کارتے پروان Karte Parwan Sahib | |
---|---|
پنجابی: ਕਰਤੇ ਪਰਵਾਨ ਸਾਹਿਬ پشتو: کارته پروان صاحب | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 34°32′N 69°08′E / 34.53°N 69.13°E |
مذہبی انتساب | سکھ مت |
صوبہ | صوبہ کابل |
ملک | افغانستان |
مذہبی یا تنظیمی حالت | فعال |
نوعیتِ تعمیر | سکھ طرز تعمیر |
گردوارہ کارتے پروان (انگریزی: Gurdwara Karte Parwan) کابل، افغانستان کے علاقے کارتے پروان کے اہم گوردواروں میں سے ایک ہے۔ گردوارہ کا مطلب گرو کا دروازہ ہے اور سکھوں کے لیے عبادت گاہ ہے۔
1978ء کے شمسی انقلاب اور افغانستان میں سوویت جنگ سے پہلے ہزاروں سکھ کابل میں رہتے تھے۔ ان میں سے بہت سے لوگ 1980ء اور 1990ء کی دہائیوں میں افغان مہاجرین کے طور پر ہندوستان اور پڑوسی پاکستان میں بھاگ گئے۔ [1][2][3] 2001ء کے آخر میں امریکی حملے کے بعد، کچھ نے واپسی کا فیصلہ کیا۔ 2008ء تک افغانستان میں 2500 سکھ تھے۔ [4]