گرفت (نظامت)

گرفت (انگریزی: Control) نظامت کی عملی کار کردگی کا وہ حصہ ہے جو غلطیوں کو جانچنے میں مدد گار ہوتا ہے تاکہ تصحیحی کار رواٹیاں کی جا سکتی ہیں۔ اس کے کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ معیارات سے انحراف کو کم سے کم کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ ادارے کے بیان کردہ مقاصد کو مطلوبہ طریقے سے پورا کیا جائے۔

جدید تصورات کی رو سے گرفت ایک بصیرتی کار روائی ہے، جب کہ سابقہ تصورات کی رو سے گرفت کی افادیت اسی وقت آشکارا ہوتی تھی جب غلطیاں پائی گئی ہوں۔ نظامت میں گرفت میں معیارات کا قائم کرنا، حقیقی انجام دہی کی پیمائش کرنا اور فیصلہ سازی میں تصحیحی کار روائی کو رو بہ عمل لانا شامل ہیں۔

مثالیں

[ترمیم]
  • اگست 2020ء میں بھارت کے صنعت اور اندرونی تجارت کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر گورو پرساد مہاپاترا نے کہا کہ بیرونی ممالک سے سرمایہ داری پر حکومت کی گرفت اور اس کے مستقبل پر روشنی ڈالی۔ اس خصوص میں بھارت کی ریاست آسام میں 13 واں جاپانی صنعتی ٹاؤن شپ قائم کرنے کی منصوبہ بندی پر انھوں نے روشنی ڈالی۔ یہ دونوں ملکوں کے مابین مشارکتوں اور مفاہمتوں کا ایک حصہ اور حکومت ہند کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان گھریلو مصنوعات کی تیاری کو فروغ دینا اور اقتصادی رشتوں کو مضبوط کرنا ہے۔ [1]
  • کاروبار اور بازار میں اپنی گرفت بڑھانے کے اہم قدم کی ایک مثال نومبر 2020ء میں دیکھنے میں آئی، جب بھارت میں آن لائن ریٹیل بازار میں اپنی گرفت اور مضبوط کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries) نے اربن لیڈر (Urban Ladder) میں 96 فیصدی حصے داری 182.12 کروڑ روپئے میں خرید لی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سودے سے آن لائن ریٹیل بازار میں توسیع کرنے کا موقع ملے گا۔ بھارت میں اربن لیڈر کی شروعات 17 فروری، 2012ء میں ہوئی تھی۔ اس 8 سال پرانی شروع ہونے والی کمپنی نے گھریلو فرنیچر اور سجاوٹی مصنوعات کی فروخت ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کیا ہے۔ اس کے علاوہ اربن لیڈر کے ملک کے کئی شہروں میں ریٹیل اسٹور بھی ہیں۔ سال 2018ء میں آن لائن فرنیچر ریٹیلر اربن لیڈر کی قدر ایک اندازے کے مطابق، 1200 کروڑ روپئے کی تھی جو سال 2019ء میں گر کر 750 کروڑ روپئے ہو گئی۔ اسٹاک ایکسچینج فائلنگ کے مطابق 2019ء میں اربن لیڈر کے نقد منافع کی قدر 434 کروڑ روپئے تھا۔ ریلائنس کی وافر حصے داری کے شمولیت کے سال کمپنی کو 49.41 کروڑ روپئے کا منافع ہوا۔[2]


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]