گوجرانوالہ کرکٹ ٹیم

گوجرانوالہ کرکٹ ٹیم گوجرانوالہ، پنجاب، پاکستان کی نمائندہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والی کرکٹ ٹیم ہے۔ اس ٹیم نے 1983-84 سے 1986-87 اور 1997-98 سے 2002-03 کے فرسٹ کلاس کرکٹ مقابلوں میں حصہ لیا۔

میچوں کا ریکارڈ

[ترمیم]

1983-84 سے 2002-03 تک گوجرانوالہ کرکٹ ٹیم نے 63 فرسٹ کلا س کرکٹ میچ کھیلے جن میں سے 14 میں فتح حاصل کی جبکہ 22 میچ ہارے اور 27 بے نتیجہ رہے۔

حالیہ صورت حال

[ترمیم]

گوجرانوالہ کرکٹ ٹیم ان چھ علاقائی ٹیموں میں شامل تھی جن کو نسبتاً مضبوط ٹیموں میں مدغم کر دیا گیا۔ شیخوپورہ کے ساتھ اس ٹیم کو بھی ملا کر قریبی علاقے کی مضبوط ٹیم سیالکوٹ میں انضمام کر دیا گیا۔[1] آئندہ چھ سیزن تک سیالکوٹ نے دو بار قائد اعظم ٹرافی کا کپ حاصل کیا اور دو بار ہی فائنل میں شکست کھائی۔

گوجرانوالہ کرکٹ ٹیم سیمی فرسٹ کلاس میچ کھیلتی رہی۔ اس وقت یہ ٹیم "بین الاضلاعی سینئر ٹورنامنٹ" کے سہ روزہ قومی مقابلوں میں حصہ لیتی ہے۔.[2]

انفرادی ریکارڈ

[ترمیم]

گوجرانوالہ کا سب سے زیادہ انفرادی سکور1998-99 میں 201 ناٹ آؤٹ (276 گیندوں پر) زاہد فضل نے ترتیب دیا اورحیدر آباد کو ایک اننگز سے شکست دی۔[3] طاہر مغل نے بہترین گیند بازی کی اعزاز حاصل کیا اور کراچی وہائیٹس کے خلاف 7/100 کی بہترین کارکردگی دکھائی۔[4]

میدان

[ترمیم]

گوجرانوالہ کرکٹ ٹیم کا گھر میدان جناح اسٹیڈیم ہے۔ جو 1990 کی دہائی میں "میونسپل اسٹیڈیم" کے نام سے جانا جاتا تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. وزڈن 2005، صفحہ۔ 1468۔
  2. "گوجرانوالہ کے دیگر میچ"۔ 2014-02-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-20
  3. گوجرانوالہ بمقابلہ حیدرآباد 1998-99
  4. کراچی وہائیٹس بمقابلہ گوجرانوالہ1998-99

بیرونی روابط

[ترمیم]

دیگر مآخذ

[ترمیم]