مری | |
---|---|
عرفیت: Gorakh | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | سندھ |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | ضلع دادو |
بلندی | 1,734 میل (5,689 فٹ) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
گورکھ ہل (انگریزی: Gorakh Hill) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع دادو، سندھ میں واقع ہے۔[1] گورکھ کھیرتھر پہاڑی سلسلے میں 5688 فٹ بلندی پر ہے۔ گورکھ سندھ کے شہر دادو سے 94 کلومیٹر ، جوہی سے 74 کلومیٹر اور واہی پاندھی سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر مغرب میں ہے۔[2]
گورکھ پر نام کے سلسلے میں ایک رائے یہ ہے کہ فارسی لفظ گرگ یا بلوچی زبان لفظ گرکھ سے پڑ ہے جس کا مطلب بھیڑیا۔ اس رائے والے سہجھتے ہیں کہ گورکھ پر بھیڑیئے بہت تھے مگر بھیڑیے تو پورے کھیرتھر اور کاچھو میں ہوں گے دوسری بات یہ کہ فارسی گرگ یا بلوچی گرکھ لفظوں کا سندھی زبان کے لفظ گورکھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کچھ محققوں کے مطابق گورکھ نام گرو گورکھ ناتھ کی وجہ سے پڑا۔ان کے خیال میں گرو گورگھ ناتھ یہاں آئے تھے مگر اس سلسلے میں کوئی تاریخ نہیں ملتی۔ اصل میں گورک سندھی زبان کا لفظ ہے۔ کچھ اسے سنسکرت کا لفظ سمجھتے ہیں۔ سندھی زبان کے لفظ کورکھ کا مطلب 'بہت مشکل'، تکلیفدہ' یا 'سر کرنے میں دشوار' ہے۔ گورکھ ہل کو سر کرنا بھی بہت مشکل اور دشوار ہے۔ اب تک بہت مشکل سفر ہے۔ یہاں کے چرواہے ہی وہ مشکل سفر جانتے ہیں۔ مطلب کہ گورکھ سندھی اور سنسکرت میں مروج ہے حس کے مطلب کے مطابق گورکھ پر نام پڑا ہے۔[3]
گورکھ ہل 1,734 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔
|
|