گوپالا گوپالا (2015ء فلم)

گوپالا گوپالا
فائل:Gopala Gopala poster.jpeg
اشاعت پوسٹر
ہدایت کارکشور کمار پرداسنی
پروڈیوسردگوبتی سریش بابو
شرتھ مرار
منظر نویسکشور کمار پرداسنی
بھوپتی راجا
دیپک راج
کہانیاومیش شکلا
بھویش منڈلیا
ستارےپون کلیان
وینکٹیش دگوبتی
شریا سرن
متھن چکرورتی
موسیقیانوپ روبنز
سنیماگرافیجیانن ونسینٹ
ایڈیٹرگوتم راجو
پروڈکشن
کمپنی
سریش پروڈکشن
نارتھ اسٹار انٹرٹینمنٹ
تقسیم کاربلیو اسکائے سنیماز انکارپوریٹڈ
(ریاستہائے متحدہ امریکا)[1]
تاریخ نمائش
  • 10 جنوری 2015ء (2015ء-01-10)
[2]
دورانیہ
153 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو
بجٹ12 کروڑ[3]
باکس آفساندازاً۔ 88 کروڑ[4]

گوپالا گوپالا 2015ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی مذہبی عقیدت پر طنزیہ فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار کشور کمار پرداسنی ہیں۔ اس فلم کو دگوبتی سریش بابو اور شرتھ مرار دونوں نے سریش پروڈکشن اور نارتھ اسٹار انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ اس فلم کے مرکزی ستارے پون کلیان اور وینکٹیش دگوبتی ہیں، جبکہ شریا سرن، متھن چکرورتی اور پوسانی کرشنا مرالی نے معاون کردار نبھائیں۔ انوپ روبنز نے فلم کی موسیقی کمپوز کی، جبکہ جیانن ونسینٹ فلم کے سنیما گرافر تھے۔

یہ فلم اکشے کمار کی 2012ء کی ہندی فلم اوہ مائی گاڈ! سے ماخوز ہے، جو خود ایک گجراتی اسٹیج ڈراما کانجی وردھ کانجی اور آسٹریلیا میں 2001ء میں جاری ہونے والی فلم دی مین ہو سیوڈ گاڈ (The Man Who Sued God) پر مبنی تھی۔ فلم کی کہانی، خدا کو نہ ماننے والے شخص گوپال راؤ کے گرد گھومتی ہے۔ جو ایک زلزلہ میں اپنی دکان گنوانے کے بعد خدا (ہندی میں: بھگوان) کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرتا ہے۔ مذہبی تنظیمیں اس شخص کے خلاف ہو جاتی ہیں اور پھر ہندومت کے خدا وشنو، ان کے اوتار کرشنا کے تحت ایک انسان کی شکل میں گوپال راؤ کی مدد کرنے آتے ہیں۔

گوپالا گوپالا 120 ملین کے بجٹ سے بنائی گئی ہے۔ فلم کی تیاری 9 جون، 2014ء کو شروع ہوئی۔ زیادہ تر فلم وشاکھاپٹنم میں شوٹ ہوئی اور کچھ منظر حیدرآباد اور وارانسی میں فلمائے گئے۔ یہ فلم 10 جنوری، 2015ء کو مکر سنکرانتی کے موقع پر جاری کی گئی۔ اس فلم نے مثبت تجزئے حاصل کیے اور 411 ملین کے تقسیم کاری شیئر کے ساتھ 660 ملین کی کمائی کی۔

اشاعت

[ترمیم]

اس فلم کو ستمبر یا اکتوبر، 2014ء میں جاری ہونا تھا مگر جولائی 2014ء میں یہ اعلان کیا گیا کہ فلم جنوری 2015ء کو مکر سنکرانتی کے موقع پر جاری کی جائے گی۔[5] جیمنی ٹی وی نے دسمبر 2014ء میں فلم کے براڈکاسٹنگ حقوق خریدے۔[6][7] فلم کی اشاعت تاریخ 9 جنوری، 2015ء کی گئی۔[8] ریاستہائے متحدہ امریکا میں اشاعت کے حقوق بلیو اسکائے سنیماز انکارپوریٹڈ نے خریدے۔[1] سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے فلم کو 'یو' (U) سرٹیفیکیٹ دیا اور فلم کی اشاعت تاریخ تبدیل ہو کر 10 جنوری، 2015ء ہو گئی۔[9][10]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "'Gopala Gopala' in USA by BlueSky"۔ IndiaGlitz۔ 16 December 2014۔ 09 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 دسمبر 2014 
  2. Shekhar H. Hooli (8 January 2015)۔ "'Gopala Gopala' Gets 'U' Certificate from Censor Board; Set to Release on 10 January"۔ International Business Times India۔ 09 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2015 
  3. Srikanya (17 July 2014)۔ "Believe? Pawan Kalyan's new film, the budget of 12 crore"۔ Oneindia Entertainment۔ 09 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2014 
  4. "Gopala Gopala to release for 2015 Pongal"۔ The Times of India۔ 21 July 2014۔ 09 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولا‎ئی 2014 
  5. "Gemini TV grabs Gopala Gopala's TV rights"۔ The Times of India۔ 2 December 2014۔ 09 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 دسمبر 2014 
  6. "Gopala Gopala buzz getting bigger"۔ The Times of India۔ 4 December 2014۔ 09 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 دسمبر 2014 
  7. "'Gopala Gopala' release date fixed"۔ IndiaGlitz۔ 16 December 2014۔ 09 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 دسمبر 2014 
  8. "Gopala Gopala release postponed to Jan 10"۔ The Times of India۔ 8 January 2015۔ 09 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2015 
  9. "Huge craze for Gopala Gopala tickets"۔ The Times of India۔ 9 January 2015۔ 09 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2015 

بیرونی روابط

[ترمیم]