گھونسلہ سازی

جرمنی کا ایک پرندہ اپنے گھونسلے سے جھانکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گھونسلا سازی (انگریزی: Nesting instinct) کسی حاملہ جانور میں، خصوصًا پرندوں میں رونما ہونے والا ایک اندرونی جذبہ اور خدا داد صلاحیت ہے[1]، جس سے کہ وہ نو آمد کنندہ بچوں کے لیے گھر بناتی ہے۔ ایک گھونسلا کسی پرندے کے بچوں کو خوں خوار جانوروں سے بچاتا ہے[2] [3]۔ ایسے بھی جانور ہے جو دوسرے جانوروں کے انڈوں کو چراتے ہیں۔ گھونسلے ایسے پرندوں سے بھی کسی حد تک تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ایک گھونسلا ایک خاندان کے جیسا ڈھانچا بُنتا ہے۔ اس وجہ سے یہ مختلف جوڑے بنانے کے رویوں اور سماجی رکھ رکھاؤ کا آئینہ دار ہے۔ گھونسلے کئی جانداروں میں پائے جاتے ہیں، جن میں پرندے، مچھلی، گلہری، چوہے وغیرہ شامل ہیں۔[4][5] حالانکہ گھونسلا سازی عمومًا حاملہ ماداؤں میں دیکھی گئی ہے، تاہم یہ برتاؤ نروں اور غیر حاملہ ماداؤں میں بھی دیکھا گیا ہے۔ ان معاملات میں عمومًا محرکات حرارت پر قابو پانے سے جڑے ہیں۔ [3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Meurisse, J. Gonzalez, A. Delsol, G. Caba, M. Levy, F. Poindron, P. (2005)۔ "Estradiol receptor-α expression in hypothalamic and limbic regions of ewes is influenced by physiological state and maternal experience"۔ Hormones and Behavior۔ 48 (1): 34–43۔ PMID 15919383۔ doi:10.1016/j.yhbeh.2005.02.007 
  2. Caitlin L. Lewarch، Hopi E. Hoekstra (2018-05-01)۔ "The evolution of nesting behaviour in Peromyscus mice"۔ Animal Behaviour (بزبان انگریزی)۔ 139: 103–115۔ ISSN 0003-3472۔ doi:10.1016/j.anbehav.2018.03.008 
  3. ^ ا ب Virginia Torres-Lista (15 June 2013)۔ "Impairment of nesting behaviour in 3xTg-AD mice"۔ Behavioural Brain Research۔ 247: 153–157۔ PMID 23523959۔ doi:10.1016/j.bbr.2013.03.021 
  4. "Nesting Instinct"۔ Parenting Weekly۔ 10 جنوری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2013 
  5. "Nesting Instinct in Pregnancy"۔ Womenshealthcaretopics.com۔ 08 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2013