ہفتہ وار دی گارڈئین (انگریزی: The Guardian Weekly) ایک بین الاقوامی انگریزی زبان کا اخبار ہے جس کا صدر دفتر لندن، مملکت متحدہ میں ہے۔ یہ قدیم ترین بین الاقوامی خبری مطبوعات میں سے ایک ہے اور اس کے قارئین دنیا کے 170 ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔[1] اس کا مواد اپنی ہمنوا مطبوعات سے ملتا ہے، جس میں دی گارڈئین اخبار اور اتواری اخبار دی ابزرور شامل ہیں۔ یہ تینوں گارڈئین میڈیا گروپ کی جانب سے چھاپے جاتے ہیں اور ان کی ملکیت میں ہے۔
اس برطانوی اخبارات کے گروپ ’’دی گارڈئین‘‘ نے ابفرادی گرفت کے چنگل سے نکلنے کا مستقل حل اپنے قارئین سے چندے کی صورت میں میں نکالا ہے۔انھوں نے اپنی ویب گاہ پر ایک ایڈ لگا رکھا ہے جس میں عوام سے اخبار کو چندہ دینے کی اپیل کی گئی ہے اور یہ بولڈ الفاظ میں لکھا ہوا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم اپنی صحافت کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے یونہی معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں اور آزادانہ طور پر خبر اکٹھی کر کے آپ تک پہنچاتے رہیں، تو ہماری مدد کریں۔[2]