ہم مادر پدر میں مقابلہ

ہم مادر پدر میں مقابلہ یا بہن بھائیوں کے مابین مقابلہ یا بھائی بہنوں میں ٹکراؤ (انگریزی: Sibling rivalry) ایک قسم کے مقابلے یا دشمنی کی کیفیت ہے جو ہم مادر پدر میں دیکھی جاتی ہے، پھلے وہ مکمل خونی طور (دونوں ماں باپ مشترک) بھائی بہن ہوں یا نہ ہوں۔

ہم مادر پدر بچپن میں ایک ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں اور یہ والدین کے ساتھ بتائے وقت سے زیادہ ہوتا ہے۔ ہم مادر پدر کا بندھن کئی بار پیچیدہ ہوتا ہے اور کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے جیسے کہ والدین کی پرورش، ترتیب پیدائش، لوگ اور خاندان سے ہٹ کر تجربے[1]۔ ہم مادر پدر میں مقابلہ اس وقت اور بھی سخت ہو جاتا ہے جب بچے عمر میں کافی نزدیک ہوتے ہیں اور اسی جنس کے ہوتے ہیں یا دانشورانہ طور پر باصلاحیت ہوتے ہیں۔ [2]

ہم مادر پدر میں مقابلے کے کچھ عام عوامل

[ترمیم]

ہم مادر پدر میں مقابلے کے بہت سے عوامل ہو سکتے ہیں۔ یہ عوامل ملک اور معاشرے کے لحاظ سے بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔ تاہم بر صغیر ہند و پاک میں دیکھے جانے والے کچھ عوامل میں والدین کا بچوں میں موازنہ کرنا بھی ہے۔ چونکہ ہر شخص کی دلچسپی اور صلاحیت مختلف ہوتی ہے، تصادم کی کیفیت اس وقت ابھرتی ہے جب ایک بھائی یا بہن بہت اچھا پڑے اور دوسرے خراب۔ لڑکیوں کو زیادہ اہمیت نہ دینا اور لڑکوں کو ہر بات میں آگے کرنا بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ والدین کا کسی اولاد کے لیے جھکاؤ بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ اسی طرح کچھ اور وجوہ بھی ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Jane Mersky Leder (1 جنوری 1993)۔ "Adult Sibling Rivalry"۔ Psychology Today۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-15 {{حوالہ ویب}}: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح: |publisher= (معاونت)
  2. The Effects of Sibling Competition آرکائیو شدہ 2007-07-01 بذریعہ وے بیک مشین Syliva B. Rimm, Educational Assessment Service, 2002.