فائل:Henry Nicholls (cricketer).jpg | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | ہنری مائیکل نکولس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ | 15 نومبر 1991|||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | بائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 269) | 12 فروری 2016 بمقابلہ آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 23 جون 2022 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 189) | 26 دسمبر 2015 بمقابلہ سری لنکا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 15 جولائی 2022 بمقابلہ آئرلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 (کیپ 69) | 26 مارچ 2016 بمقابلہ بنگلہ دیش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹی20 | 10 ستمبر 2021 بمقابلہ بنگلہ دیش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
2013– تاحال | کینٹربری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
2016 | سڈنی تھنڈر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
2018 | ڈربی شائر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرک انفو، 15 جولائی 2022ء |
ہنری مائیکل نکولس (پیدائش: 15 نومبر 1991ء) نیوزی لینڈ کے ایک کرکٹ کھلاڑی ہیں جو نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں اور مقامی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کینٹربری کے لیے کھیلتے ہیں۔ [1] اس کے دو بڑے بھائی ہیں جن میں سے ایک ولی نکولس، بلیک کیپس اور وائٹ فرنز کے میڈیا نمائندے ہیں۔ [2] وہ 2017ء سے ریزرو اے سائیڈ کے کپتان بھی ہیں۔
دسمبر 2015ء میں نکولس کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے ایک روزہ انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل کیا گیا۔اس نے اپنا ایک روزہ ڈیبیو 26 دسمبر 2015ء کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کیا جو کینٹربری کے لیے ان کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ انھوں نے اس کھیل میں 21 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 23 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔انھوں نے بیسن ریزرو میں 25 جنوری 2016ء کو پاکستان کے خلاف 82 رنز بنائے جو آخر میں میچ جیتنے والی اننگز بن گئی۔ نیوزی لینڈ نے یہ میچ 70 رنز سے جیتا اور نکولس کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ [3] انھوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 12 فروری 2016ء کو آسٹریلیا کے خلاف کیا ۔ [4] فروری 2016ء میں نکولس کو 2016ء کے آئی سی سی عالمی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا، لیوک رونچی کے بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر بھی۔ [5] اس نے نیوزی لینڈ کے لیے 26 مارچ 2016ء کو 2016ء کے آئی سی سی عالمی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ مارچ 2017ء میں بیسن ریزرو ویلنگٹن میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران نکولس نے ٹیسٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔ پہلی اننگز میں 118 رنز بنائے۔ [6] [7] مئی 2018ء میں وہ ان بیس کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہیں نیوزی لینڈ کرکٹ نے 2018-19ء کے سیزن کے لیے ایک نیا معاہدہ دیا تھا۔ [8] جنوری 2019ء میں، سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ کے دوران نکولس نے 80 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 124 رنز بنا کر اپنی پہلی ایک روزہ سنچری بنائی۔ [9] اپریل 2019ء میں انھیں 2019ء کرکٹ عالمی کپ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [10] [11] فائنل میں انھوں نے نیوزی لینڈ کے لیے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے۔ [12] نومبر 2020ء میں نکولس کو دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف پریکٹس میچوں کے لیے نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیم میں نامزد کیا گیا۔ [13] [14]