یحییٰ بن بطریق | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 730ء |
تاریخ وفات | سنہ 815ء (84–85 سال)[1][2] |
رہائش | بغداد [3] |
شہریت | دولت عباسیہ [3] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماہر فلکیات ، منجم ، مترجم [4] |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [5] |
درستی - ترمیم |
یحیی بن بطریق جو ابن بطریق کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ اہلِ فسطاط کے مشہور طبیب اور مؤرخ ہیں، تیسری صدی ہجری کو فسطاط میں پیدا ہوئے اور علمِ طب میں ماہر اور مشہور ہوئے، ابن ابی اصیبعہ ان کے بارے میں لکھتے ہیں: “اپنے زمانے کے متقدمین میں سے تھے اور علومِ طب کی خبر رکھتے تھے” ورثے میں کچھ تصانیف چھوڑیں جن میں سب سے مشہور ان کی عام تاریخ “نظم الجواہر” ہے جو “تاریخ ابن البطریق” کے نام سے بھی مشہور ہے، ان کی اس کتاب سے ابنِ خلدون نے بھی استفادہ کیا تھا، ان کی ایک اور طبی تصنیف کا نام “کناس فی الطب” ہے۔