فائل:Afaq hussan.jpeg | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | 31 دسمبر 1939 لکھنؤ، متحدہ صوبے، برطانوی ہندوستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 25 فروری 2002 کراچی، سندھ، پاکستان | (عمر 62 سال)|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 38) | 21 اکتوبر 1961 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 4 دسمبر 1964 بمقابلہ آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 7 مئی 2014 |
آفاق حسین انگریزی: Afaq Hussain(پیدائش: 31 دسمبر، 1939ء لکھنؤ، اترپردیش، بھارت) | (وفات: 25 فروری 2002ء کراچی، سندھ)پاکستانی کرکٹر تھے۔[1] جنھوں نے پاکستان کی طرف سے 2 ٹیسٹ میچ کھیلے آفاق حسین لکھنئو اترپردیش (تب بھارت) میں پیدا ہوئے انھوں نے پاکستان کے ساتھ کراچی ،کراچی یونیورسٹی ،پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ،پاکستان یونیورسٹیز ،اور پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھی فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی۔
اس تیز رفتار آف اسپنر نے 1957-58ء اور 1973-74ء کے درمیان 67 فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیا انھوں نے پانچ بار ایک میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم، ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کے تیز گیند بازوں نے کام کے بوجھ کا برابر حصہ لینا شروع کر دیا تھا، انگلینڈ میں 1962ء میں آفاق حسین نے 29 میں سے چھ فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور 43.61 کی اوسط سے صرف 13 وکٹیں حاصل کیں اور 1964-65ء میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اس نے 14 میں سے صرف پانچ میچ کھیلے درحقیقت، آفاق حسین نے لائل پور (اب فیصل آباد)میں گھاس سے خالی مٹی سے بھری پچ پر ایم سی سی کے خلاف گورنرز الیون کے لیے 89 رنز پر چھ کے ساتھ اپنی ٹیسٹ کیپ جاصل کرنے کا عندیہ دے دیا تھا اگلے سیزن کے قائد اعظم فائنل میں، کراچی اے کے لیے کراچی بی کے خلاف نمبر 11ویں نمبر پر انھوں نے 87 رنز بنائے اور والیس میتھایس کے ساتھ پاکستان کی آخری وکٹ کے لیے پہلے تین ہندسوں کی۔شناخت بنائی آفاق حسین نے 1963ء میں پی آئی اے کے زیر اہتمام پاکستان ایگلٹس کے ساتھ دوبارہ انگلینڈ کا دورہ کیا اور اپنی بعد کی زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ پی آئی اے کے لیے کھیلی۔ مجموعی طور پر، انھوں نے 19.42 کی اوسط پر 214 وکٹیں حاصل کیں، جس میں 1960-61ء میں کراچی یونیورسٹی کے لیے ریلوے-کوئٹہ کے خلاف 108 رنز کے عوض آٹھ کا بہترین اعداد و شمار بھی شامل ہے اور 24.54 پر 1,448 رنز بنائے۔ ان کی ایک سنچری 1969-70ء میں لاہور کے باغ جناح میں لاہور بلیوز کے خلاف پی آئی اے کے لیے 122 ناٹ آؤٹ تھی۔ انھوں نے 52 کیچ بھی پکڑے۔
آفاق حسین کو انگلستان کے خلاف 1961ء میں لاہور ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا انھوں نے پہلی اننگ میں 10 ناٹ آوٹ بنائے اور انگلینڈ کے ٹیڈ ڈیکسٹر ان کی پہلی اور اس میچ کی اکلوتی وکٹ بنے دوسری اننگ میں انھوں نے 35 ناقابل شکست رنز بنائے تاہم انھیں کوئی وکٹ نہ مل سکی انگلستان یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت گیا آفاق حسین نے اپنا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آسٹریلیا کے خلاف میلبورن میں کھیلا جو بغیر کسی نتیجہ کے اختتام پزید ہوا آفاق حسین 8 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ باولنگ میں انھیں 45 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ نہ مل سکی دوسری باری وہ ایک بار پھر ناقابل شکست رہے اس بار انھوں نے 13 رنز جوڑے تھے۔
آفاق حسین کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انھوں نے 1960ء کی دہائی کے اوائل میں پاکستان کے لیے دو بار کھیلے اور 10، 35، 8 اور 13 بنائے ان سب اننگز میں کوئی باولر ان کی وکٹ حاصل نہ کر سکا انھوں نے مجموعی طور پر 66 رنز بنائے۔ وہ واحد شخص ہیں جس نے ٹیسٹ میں پانچ اننگز کھیلی اور ان میں سے کسی میں بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔
آفاق حسین نے 2 ٹیسٹ میچوں کی 4 اننگز میں 4 دفعہ ناٹ آئوٹ رہ کر 66 رنز بنائے۔ ناقابل شکست 35 رنز ان کا سب سے زیادہ سکور تھا۔ انھوں نے 67 فرسٹ کلاس میچوں کی 83 اننگز میں 24 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہ کر 1448 رنز بنائے۔ 122 ناٹ آئوٹ ان کا سب سے زیادہ سکور اور 24.54 فی اننگ اوسط تھی۔ ایک سنچری اور 5 نصف سنچریاں ان مجموعہ کو تخلیق کرنے میں معاون ثابت ہوئی تھیں۔ بولنگ کے شعبے میں 106 رنز کے عوض ایک وکٹ کے مالک بننے والے آفاق حسین فرسٹ کلاس کرکٹ میں 4156 رنز کے عوض 214 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب تھے۔ 108/8 ان کی کسی ایک اننگ میں بہترین بولنگ تھی[2]
آفاق حسین 25 فروری 2002ء کو کراجی میں 62 سال اور 56 دن کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
پیش نظر صفحہ سوانح پاکستانی کرکٹ سے متعلق سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |